مت پوچھ کہ الفت میں جفا کون کرے گا
مت پوچھ کہ الفت میں جفا کون کرے گا
یہ کام بھی اپنوں کے سوا کون کرے گا
بخشا نہ گیا تجھ کو اگر سوز محبت
آئینۂ دل تجھ پہ جلا کون کرے گا
مہکا نہ اگر گل تو پھر اے بلبل بیتاب
گلشن میں تجھے نغمہ سرا کون کرے گا
تعمیر تو ہو سکتے ہیں کچھ دار و رسن اور
ہستی کو محبت میں فنا کون کرے گا
سر لے کے ہتھیلی پہ نہ گھومیں گے کبھی ہم
پر شرط ہے تکمیل وفا کون کرے گا
اس موڑ پہ ہم سب ہیں جہاں خود کا نہیں ہوش
کھوئی ہوئی منزل کا پتہ کون کرے گا
ہم ہی نہ ہوئے شوقؔ تو خوں دے کے جگر کا
پھر تیز ترا رنگ حنا کون کرے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.