متاع عیش جو پائی تو مفلسی نہ رہی
متاع عیش جو پائی تو مفلسی نہ رہی
تم آ گئے تو کسی چیز کی کمی نہ رہی
وہ لو لگی کہ نہ آنکھیں رہیں نہ دل باقی
بجھی بجھی نہ رہی اور لگی لگی نہ رہی
یہ غم رہا دم رخصت تمہیں نہیں دیکھا
اب آئے تم کہ جب آنکھوں میں روشنی نہ رہی
تمام عمر یہ دیکھا کرشمۂ قسمت
بگڑ بگڑ کے بنی اور بنی بنی نہ رہی
نہ آئے پھر وہ جدا جب سے ہو گئے نشترؔ
رہا بھی کیا جو مرے گھر کی روشنی نہ رہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.