متاع جرأت دل وقف یک نگاہ کرم
متاع جرأت دل وقف یک نگاہ کرم
وجود بے سر و ساماں رہین ملک عدم
خیال عارض تابان و قلب خوں گشتہ
شعاع مہر درخشاں کی زد پہ ہے شبنم
وہ میرے جذب کا عالم وہ ایک نعرۂ ہو
کہ جس سے کانپ گئے بام ہائے دیر و حرم
مری حکایت ہستی مرا یہ قصۂ شوق
ہے ماجرائے جنوں داستان حدث و قدم
ہے برملا دل عاشق پہ راز کن فیکون
یہی ہے ان کے گداؤں کو مثل ساغر جم
سنا ہے اہل جنوں وقت سے بھی تیز گئے
ہیں ثبت سینۂ ایام پر نقوش قدم
چمک رہا ہے نگاہوں میں آج تک خنجر
نہ پوچھئے کسی بسمل کے شوق کا عالم
اخیر رسم بھی شہر وفا کی ختم ہوئی
دہان زخم پہ کوئی نہ رکھ سکا مرہم
کسی کو یاد نہیں برقؔ انیس کا مصرع
خیال خاطر احباب چاہئے ہر دم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.