متاع کون و مکاں تم نہیں تو کچھ بھی نہیں
متاع کون و مکاں تم نہیں تو کچھ بھی نہیں
غرض یہ سارا جہاں تم نہیں تو کچھ بھی نہیں
تمہاری ضو سے ضیا پاش ہیں مہ و انجم
درخش کاہکشاں تم نہیں تو کچھ بھی نہیں
کسی کے واسطے ہوگا مگر یہ مے خانہ
ہمارے واسطے یاں تم نہیں تو کچھ بھی نہیں
تمہارے ہونے سے ہیں رونقیں زمانے کی
مگر یہ سچ ہے کہ ہاں تم نہیں تو کچھ بھی نہیں
تمہارے دم سے ہے وابستہ شاعری میری
مرا یہ حسن بیاں تم نہیں تو کچھ بھی نہیں
یہ کل کی بات ہے بیتابؔ کتنی رونق تھی
اک آج ہے کہ اماں تم نہیں تو کچھ بھی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.