متین چہرہ نگہ درد آشنا نہ لگے
خدا کرے کہ تجھے میری بد دعا نہ لگے
کسی جراحت تازہ کا منتظر ہے دل
چلے خدنگ جفا دوستو نشانہ لگے
وہ شاہ ہو کے بھی شاہی وقار سے محروم
میں وہ گدا جو گدا ہو کے بھی گدا نہ لگے
جو ارتقا کے منازل ہیں جانتا ہوں میں
مجھے تو سنگ بھی انسان سے جدا نہ لگے
بتا سکو تو بتاؤ کہ حال کیا ہوگا
گدا کے ہاتھ کبھی گر کوئی خزانہ لگے
ولیؔ کو آپ ولیؔ کہتے ہیں ولیؔ ہوگا
مگر مجھے تو وہ کچھ ایسا پارسا نہ لگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.