مطلب نہ صبح سے نہ غرض کوئی شام سے
مطلب نہ صبح سے نہ غرض کوئی شام سے
ممتاز احمد خاں خوشتر کھنڈوی
MORE BYممتاز احمد خاں خوشتر کھنڈوی
مطلب نہ صبح سے نہ غرض کوئی شام سے
اپنی تو زندگی ہے فقط دور جام سے
واقف ہے کون غنچہ و گل کے مقام سے
صحن چمن میں پھیلے ہوئے ہیں جو دام سے
ہوتی نہیں ہے جن کو میسر شب نشاط
صبح بہار کے لئے روتے ہیں شام سے
دنیا سمجھ گئی ہے کہ ہے یہ فریب زیست
ڈرنے لگے ہیں لوگ محبت کے نام سے
تار نفس کی لے پہ ہے آواز زندگی
نغمے برستے رہتے ہیں ساز دوام سے
عزم صمیم لے کے نکلتا ہوں جب کبھی
منزل دکھائی دیتی ہے دو چار گام سے
ہوتی چلی ہے جب سے طبیعت جنوں نواز
رہنے لگا ہوں دور خرد کے مقام سے
سادہ دلی نہیں تو اسے اور کیا کہیں
ہم غم اٹھا رہے ہیں مسرت کے نام سے
خوشترؔ ملیں گے سب مرے حالات زندگی
خود آپ جانچ لیجئے میرے کلام سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.