Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

موجوں نے اس کی مجھ کو کہیں کا نہیں رکھا

شاہد کریم

موجوں نے اس کی مجھ کو کہیں کا نہیں رکھا

شاہد کریم

MORE BYشاہد کریم

    موجوں نے اس کی مجھ کو کہیں کا نہیں رکھا

    دریائے عشق نے تو کنارا نہیں رکھا

    رخصت کیا گیا اسے اس کی ہی شرط پر

    میں نے تمام عمر کا جھگڑا نہیں رکھا

    اپنے سبھی عزیز بچھڑتے چلے گئے

    لیکن اداس میں نے بھی چہرہ نہیں رکھا

    مسجد نظر نہ آئے کسی کو بھی دور سے

    اپنے مکاں کو اتنا بھی اونچا نہیں رکھا

    آئی تمہاری یاد تو کیا کچھ نہیں کیا

    دل کو کسی بھی حال میں تنہا نہیں رکھا

    خاک وطن کو خون سے ہم سینچتے رہے

    آنسو بھی کر کے آنکھ میں یکجا نہیں رکھا

    اس کا بھی واپسی کا ارادہ نہ تھا کوئی

    میں نے بھی لوٹ آنے کا رستہ نہیں رکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے