موجزن ہے تو بہت مجھ میں سمندر میرا
موجزن ہے تو بہت مجھ میں سمندر میرا
پھر بھی صحراؤں میں رہنا ہے مقدر میرا
دے گی اک روز تو دستار فضیلت دنیا
کیا خبر تب نہ ہو شانوں پہ مرے سر میرا
کھینچتا رہتا ہے مرکز مجھے اپنی جانب
اور رکنے نہ دے مجھ کو کبھی محور میرا
اب اندھیرے سے شکایت بھی بھلا کیا کیجے
کھو گیا مجھ سے ہی جب پیکر انور میرا
جو مجھے آج مٹا دینے پہ آمادہ ہے
کتنا احسان ہے اس شخص پہ اخترؔ میرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.