موسم ہجر کی دل سوز نشانی دے گا
موسم ہجر کی دل سوز نشانی دے گا
عشق کا درد ہی عنوان کہانی دے گا
سنگ بے مایہ ہے شک اور یقیں ہے گوہر
وقت تقریر یہی شعلہ بیانی دے گا
کھل نہ جائے کہیں مکتوب سے راز پنہاں
جب وہ دے گا کوئی پیغام زبانی دے گا
نفس امارہ کو قوت سے کچل دے اپنی
ورنہ تکلیف تجھے عہد جوانی دے گا
سیکھ لے اس کو برتنے کا سلیقہ ساحلؔ
لفظ بے جان سہی حسن معانی دے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.