موسم لا جواب آیا ہے
میرے خط کا جواب آیا ہے
کھو نہ دیں ہوش دیکھنے والے
اس پہ ایسا شباب آیا ہے
شہر احساس کتنا ویراں ہے
دور ایسا خراب آیا ہے
شام تنہائی اب کٹے گی کیا
میری آنکھوں میں خواب آیا ہے
میری آنکھیں بھی جھک گئیں آخر
اس کے رخ پر حجاب آیا ہے
منہ سے غازیؔ نہ تم کہو لیکن
دل کسی پہ جناب آیا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.