موسموں کی طرح بدلا میں کہ تو
موسموں کی طرح بدلا میں کہ تو
کون کس کو بھول بیٹھا میں کہ تو
سامنے دریا مگر پابندیاں
ایک اک قطرے کو ترسا میں کہ تو
پاکئی داماں کے افسانے نہ کہہ
کون ہے ہر سمت رسوا میں کہ تو
جستجو کس کو نئی دنیا کی تھی
دشت میں شعلوں کے بھٹکا میں کہ تو
زندگی کے سخت و سنگیں موڑ پر
کون تھا کس کا سہارا میں کہ تو
جس میں دونوں کی بھلائی تھی نہاں
ایسے ہر نکتے کو سمجھا میں کہ تو
جاگتی آنکھوں سے بسملؔ آج کل
دیکھتا ہے کون سپنا میں کہ تو
- کتاب : مرے تصور میں رنگ بھردو (Pg. 25)
- Author : بسمل عارفی
- مطبع : نور پبلی کیشن، دریا گنج،نئی دہلی (2019)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.