موت کا غم نہیں خوشیوں کے نظارے ہوتے
موت کا غم نہیں خوشیوں کے نظارے ہوتے
میری تربت پے اگر پھول تمہارے ہوتے
میرے محبوب کے قدموں کی پذیرائی کو
ایک دریا کے کئی اور کنارے ہوتے
گر نکلتی مرے ارمان کی کوئی گنگا
پھر تو صحراؤں کے کیا خوب نظارے ہوتے
بچ نکلتا بھلا کیسے یہ سفینہ میرا
جو مخالف ترے طوفان کے دھارے ہوتے
وقت لے آیا عجب موڑ پہ مجھ کو ورنہ
آسماں پر میری قسمت کے ستارے ہوتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.