موت کو راستا دیا میں نے
موت کو راستا دیا میں نے
پھر سے جی کر دکھا دیا میں نے
خود کو جانے وہ اس لیے اس کو
گفٹ میں آئنہ دیا میں نے
ایک دن سب نظر مجھے آیا
ایک دن سب بھلا دیا میں نے
گھر اسی فکر میں لگے سونا
اس کو ایسا بھی کیا دیا میں نے
ایک دن روتے روتے ساحل پر
اس کے خط کو بہا دیا میں نے
جس نے ہر وقت میرا دل رکھا
اس کا دل بھی دکھا دیا میں نے
سارے عاشق خموش ہیں سوہلؔ
اپنا قصہ سنا دیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.