میسر اگر در تمہارا نہ ہوتا
میسر اگر در تمہارا نہ ہوتا
تو سجدہ ادا پھر ہمارا نہ ہوتا
مرا قلب مضطر نہ تسکین پاتا
جو جلوہ ترا آشکارا نہ ہوتا
چمن میں یہ رنگینیاں بھی نہ ہوتیں
اگر خون شامل ہمارا نہ ہوتا
یقیناً وفا کی مری قدر کرتے
جفا جو اگر دل تمہارا نہ ہوتا
بگڑ جاتا ہمدم مزاج زمانہ
جو زلفوں کو تم نے سنوارا نہ ہوتا
بچاتے جو خود کو نگاہ بتاں سے
محبت میں دل پارا پارا نہ ہوتا
نہاں آتش غم جو ہوتی نہ دل میں
تو آنسو نکل کر شرارا نہ ہوتا
بھرم ٹوٹ جاتا وفاؤں کا میری
اگر ضبط کا دل کو یارا نہ ہوتا
نگاہ کرم کام آتی نہ میرے
تو محشر میں کوئی ہمارا نہ ہوتا
کبھی بھی نہ منصور کہتے انا الحق
جو شامل تمہارا اشارہ نہ ہوتا
الجھنا شفیعؔ دام زلف بتاں میں
خدا کو ہمارے گوارا نہ ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.