میسر عشق میں صبر و قرار دل نہیں ہوتا
میسر عشق میں صبر و قرار دل نہیں ہوتا
جہاں طوفان ہوتا ہے وہاں ساحل نہیں ہوتا
اگر کوشش نہ کی جائے تو کچھ حاصل نہیں ہوتا
کہ بے سعیٔ عمل تعمیر مستقبل نہیں ہوتا
نہیں ہوتا جسے احساس اوروں کی مصیبت کا
وہ اک پتھر تو ہو سکتا ہے لیکن دل نہیں ہوتا
حدیں میرے جنون شوق کی ہیں کس قدر آگے
سر منزل پہنچ کر بھی سر منزل نہیں ہوتا
تمہاری جلوہ آرائی سے رنگینی ہے دنیا میں
نہ ہوتے تم تو یہ ہنگامۂ محفل نہیں ہوتا
ارادہ ہو تو کوئی بات نا ممکن نہیں رہتی
بھروسا ہو تو کوئی کام بھی مشکل نہیں ہوتا
نظر اس کی مآل زندگی جس کو نظر آئے
سمجھ اس کی ہے جو انجام سے غافل نہیں ہوتا
صداقت کا زمانے میں ہمیشہ بول بالا ہے
جو حق پر ہوں انہیں اندیشۂ باطل نہیں ہوتا
نہ کھل جائے کہیں راز محبت دیکھ اے شنکرؔ
ہجوم یاس میں کچھ اعتبار دل نہیں ہوتا
- کتاب : Dair-o-Haram (Pg. 27)
- Author : Shankar Lal Shankar
- مطبع : Sahir Hoshiyaar puri
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.