مزا نہ پوچھ جو خود ساختہ فسوں میں ہے
مزا نہ پوچھ جو خود ساختہ فسوں میں ہے
تو میرے پاس نہیں اور دل سکوں میں ہے
اسی نے خون نچوڑا بہت رگ و پے سے
جسے پتا تھا محبت ہمارے خوں میں ہے
تبھی تو آئی نہیں آج تک قیامت بھی
وہ جانتا ہے ابھی آدمی جنوں میں ہے
جو بے خیالی میں کہتے ہو بات کرتے ہوئے
میں سچ کہوں مری دنیا اس ایک ہوں میں ہے
فصیل جسم سلامت ہے سینہ چاک نہیں
دکھائیں کیسے تمہیں درد جو دروں میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.