مزدور کے کسان کے حالات پہ لکھیں
مزدور کے کسان کے حالات پہ لکھیں
آؤ غزل کو اپنی نئی بات پہ لکھیں
اب داستان شیریں و فرہاد چھوڑ کر
اشفاق کے بھگت کے خیالات پہ لکھیں
اپنی قلم کو رنگ سیاست سے موڑ کر
کشمیر پہ اسام پہ گجرات پہ لکھیں
انسانیت کے ذکر کا کچھ بھی ہے گر خیال
اس ملک کے غریب کے جذبات پہ لکھیں
انسان ہی تو پیاسا ہے انساں کے خون کا
قاتل کے ڈر سے سہمی ہوئی رات پہ لکھیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.