محنت کے بعد بھی ملیں نفرت کی روٹیاں
محنت کے بعد بھی ملیں نفرت کی روٹیاں
سب کے نصیب میں کہاں عزت کی روٹیاں
آنکھوں سے دیکھنے کی نہیں چیز ماں کا پیار
پر پھر بھی دکھاتی اسے عورت کی روٹیاں
جب جب ہماری بھوک کی یہ آگ جل اٹھی
وہ سینک گئے اس پہ سیاست کی روٹیاں
ہے سواد ان کا خوب مگر سچ تو یہی ہے
پچتی نہیں سبھی کو یہ شہرت کی روٹیاں
بیوی سے ہم نے سچ یہ چھپایا ہے عمر بھر
عورت سے بڑی چیز ہے عورت کی روٹیاں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.