محنت کی کمائی پہ قناعت نہیں کرتا
محنت کی کمائی پہ قناعت نہیں کرتا
بندوں کی طرح کیا وہ عبادت نہیں کرتا
چھوٹوں سے وہ تعظیم کی امید نہ رکھے
جو اپنے بڑوں کی کبھی عزت نہیں کرتا
بچوں کو سناتا ہے بزرگوں کی کہانی
وہ اپنی روایت سے بغاوت نہیں کرتا
غربت میں بچھا دیتا ہے قالین محبت
مہمان کی آمد پہ شکایت نہیں کرتا
بزدل بھی وہ کہلانے سے ڈرتا ہے جہاں میں
سچ بولنے کی بھی کبھی جرأت نہیں کرتا
اس واسطے کچھ لوگ خفا رہتے ہیں اس سے
شبیرؔ کسی رائی کو پربت نہیں کرتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.