Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میں پیٹ سے اپنے خود ہی کپڑا اٹھا رہا ہوں بتا رہا ہوں

علی رضا رضی

میں پیٹ سے اپنے خود ہی کپڑا اٹھا رہا ہوں بتا رہا ہوں

علی رضا رضی

MORE BYعلی رضا رضی

    میں پیٹ سے اپنے خود ہی کپڑا اٹھا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    میں اپنے بچوں کو آج بھوکا سلا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    بساط سے بڑھ کے خرچ خود کو کیا ہے میں نے مری خطا ہے

    اور اب میں چادر سے پاؤں اپنے چھپا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    انا کو اپنی میں اپنے ہاتھوں سے ہار دوں گا یا مار دوں گا

    غرور کو اپنے خاک میں بھی ملا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    میں ضبط کی آخری حدوں کو نہ جا سکوں گا میں رو پڑوں گا

    میں بات کرتے ہوئے تبھی کپکپا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    یہ خوش لباسی یہ رکھ رکھاؤ سوا دکھاوے کے کچھ نہیں ہے

    میں ایک ٹوپی ہی سب کے سر پہ گھما رہا ہوں بتا رہا ہوں

    میں ظلمت شب کا شکوہ ہرگز نہیں کروں گا ڈٹا رہوں گا

    میں اپنے حصے کی شمع یارو جلا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    میں جانتا ہوں جواب تیرا نہیں میں ہوگا عجیب کیا ہے

    سوال کرتے ہوئے تبھی ہچکچا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    مجھے تو سب کچھ ہی یاد ہے میں سحر کا بھولا نہیں ہوں یارو

    میں شام ڈھلنے سے پہلے ہی گھر کو جا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    لے میری جانب سے آج بدلے کی انتہا سن مرا اعلاں سن

    میں اپنی نظروں سے آج تجھ کو گرا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    وجود میرا ہے خاک اور اس نے خاک میں ہی ہے خاک ہونا

    میں خاک کو آسماں کی جانب اڑا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    یہ شعر تو مجھ سے بیٹھے بیٹھے یوں ہی ہوئے ہیں کہے نہیں ہیں

    رضیؔ میں مصرعے کے ساتھ مصرع لگا رہا ہوں بتا رہا ہوں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے