میرا دل تجھ سے دکھا ہے تجھے معلوم نہیں
میرا دل تجھ سے دکھا ہے تجھے معلوم نہیں
کس قدر تجھ سے گلہ ہے تجھے معلوم نہیں
تو نیا زخم لگانے کو چلا ہے لیکن
زخم پہلا بھی ہرا ہے تجھے معلوم نہیں
میں نے اک موج تبسم کی تمنا میں اے دوست
کس قدر درد سہا ہے تجھے معلوم نہیں
میرے جس زخم کو تو دیکھ کے چونکا ہے ابھی
تیرا اپنا ہی دیا ہے تجھے معلوم نہیں
میرے لٹنے کا سبب سب کو ہے معلوم مگر
میں نے لوگوں سے سنا ہے تجھے معلوم نہیں
تیری آنکھوں نے تو دیکھا مرے چہرے کا سکوت
دل میں اک حشر بپا ہے تجھے معلوم نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.