میرا ہی دل ہے بساط حسرت وگرنہ دنیا میں کیا نہیں ہے
میرا ہی دل ہے بساط حسرت وگرنہ دنیا میں کیا نہیں ہے
بس ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے مرا خدا نہیں ہے
کرامت ذوق و سحر وجداں شگفتن انجم و گل و مے
ہے معجزہ وسعت نظر کا کوئی ادا خوش نما نہیں ہے
خزاں دم واپسیں نہیں ہے بہار کا اے گلتمنا
حیات اک جذب جاوداں ہے جہان ماتم سرا نہیں ہے
حصول مقصد گراں نہیں ہے خلوص نیت اگر ہو شامل
دعا نہیں باریاب تیری کہ تو شریک دعا نہیں ہے
مرا عقیدہ بھی کیفیت پر ہے زائران شراب خانہ
رہے نہ ایمان دوست کی آنکھ پر مگر یہ روا نہیں ہے
اسی جہاں میں زباں زد عام ہیں محبت کے سو فسانے
یہیں مرے دوست بھی ہیں شوکتؔ جنہیں خیال وفا نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.