میرا جنون میری فراست کے سامنے
میرا جنون میری فراست کے سامنے
سایہ فگن بنا ہے تمازت کے سامنے
اوقات کیا بتاؤں تمہیں اس جہان کی
طرفہ تماشا ہے مری وحشت کے سامنے
ہم نے خدا کی راہ میں سر تک کٹا دیا
جھکنا کیا قبول نہ ظلمت کے سامنے
سر پر صداقتوں کے حسیں تاج ہیں مگر
مجرم ہمیں بنے ہیں عدالت کے سامنے
محبوبیت وفا کی حقیقت ہے دوستو
دنیا جھکی ہوئی ہے محبت کے سامنے
خاموش کیوں ہیں تیرے لب آرزو اے شادؔ
بے چین دھڑکنوں کی سماعت کے سامنے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.