میرا لہجہ بڑا دلگیر ہوا کرتا ہے
میرا لہجہ بڑا دلگیر ہوا کرتا ہے
دل پہ لگ جائے تو زنجیر ہوا کرتا ہے
شعر میں کچھ بھی کہیں آپ مگر صحرا تو
آج بھی قیس کی جاگیر ہوا کرتا ہے
بات تو تب تھی نظر بھی نہ اٹھانی پڑتی
تیغ اٹھانے سے کوئی ویر ہوا کرتا ہے
اب میں اس چاک کی گردش پہ نہیں دیتا دھیان
کچھ نہ کچھ روز ہی تعمیر ہوا کرتا ہے
کون آشوب شب و روز میں سنتا ہے غزل
کس لیے شہر میں دل میرؔ ہوا کرتا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.