میرا رستہ بدل گیا ہوتا
میرا رستہ بدل گیا ہوتا
تو بھی آگے نکل گیا ہوتا
معترف ہوتا اک جہاں میرا
میں جو گر کر سنبھل گیا ہوتا
نہ ہی ہوتا گلہ کسی سے مجھے
مجھ سے گر تو بہل گیا ہوتا
آ کے تیرے خیال میں اکثر
میں بھی سانچے میں ڈھل گیا ہوتا
اک نظر تم جو دیکھ لیتے مجھے
میں خوشی سے مچل گیا ہوتا
ساتھ ہوتا جو آپ کا احمدؔ
حادثہ سر سے ٹل گیا ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.