میرا سر ٹکرا رہا ہے پھر نئی دیوار سے
میرا سر ٹکرا رہا ہے پھر نئی دیوار سے
جبکہ آگے بڑھ گیا تھا آخری دیوار سے
سایۂ دیوار سے سب مطمئن ہیں میں نہیں
روشنی میں ہو رہی ہے کچھ کمی دیوار سے
وہ تری تصویر تھی جو رابطہ بڑھتا گیا
ورنہ کیوں کرنے لگا میں دوستی دیوار سے
کچھ گلے تصویر سے تھے رات میں نے کر دئے
ہر طرف سے رس رہی ہے اب نمی دیوار سے
تلملاہٹ دیدنی تھی چند چہروں پر وہاں
کچھ پرانے در ملے جب اک نئی دیوار سے
میں بتاؤں گا تجھے اب راستے کا روکنا
تیرا اب تک سامنا تھا ریت کی دیوار سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.