میرا شعور مجھ کو یہ آزار دے گیا
میرا شعور مجھ کو یہ آزار دے گیا
سورج کی طرح دیدۂ بے دار دے گیا
ہر پھول اک شرر ہے تو ہر شاخ ایک برق
جنت کا خواب دوزخ گلزار دے گیا
لب بستگی میں حسرت گفتار جاگ اٹھی
خوف سکوت جرأت اظہار دے گیا
جلتا ہوں اپنی آگ میں خورشید کی طرح
کیسی سزا یہ شعلۂ پندار دے گیا
محو سخن تھا میں کہ مرا عکس ہنس پڑا
آئینے سے نکل کے یہ اشعار دے گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.