میرا یہ جسم تو بے شک یہاں ہے
میرا یہ جسم تو بے شک یہاں ہے
مگر دل تو وہیں ہے تو جہاں ہے
جو راہ زیست میں ہر سو دھواں ہے
امیدوں کا غبار کارواں ہے
امیدیں باندھ بڑھ آگے اکیلے
کہ رہ جاتا یہیں ہر کارواں ہے
مری مانو تو سیدھی راہ چلنا
ادھر کھائی ادھر اندھا کنواں ہے
ترے سب کشٹ ہر آنند دے گا
وہ لیتا پہلے سب کا امتحاں ہے
یہ آنکھوں کی عجب دریا دلی ہے
خوشی ہو یا کہ غم آنسو رواں ہے
ہنسی میں مت اڑا میری کہانی
ترے جذبات ہیں میری زباں ہے
نیاؔ کیوں تیز ہے دھڑکن مرے دل
وہ شاید آج مجھ پہ مہرباں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.