میرے اشعار مرے ذہن کی ایجاد نہیں
میرے اشعار مرے ذہن کی ایجاد نہیں
کون کہتا ہے مری فکر خدا داد نہیں
کیا تعجب ہے زباں پر مری فریاد نہیں
آج وہ پاس ہے پھر بھی مرا دل شاد نہیں
دشت و صحرا کی فضاؤں میں بھی دل شاد نہیں
کیسا دیوانہ ہے جو عشق میں برباد نہیں
کیسی ویران سی بستی میں چلا آیا ہوں
سب ہی برباد یہاں کوئی بھی آباد نہیں
میرا انداز عبادت ہی جداگانہ ہے
کون کہتا ہے مجھے میرا خدا یاد نہیں
میں تو کہتا ہوں کہ شاگرد ہو مجھ سا عدنانؔ
میرے استاد کے جیسا کوئی استاد نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.