میرے دل کی لگی وہ کیا جانے
میرے دل کی لگی وہ کیا جانے
اسے میں جانوں یا خدا جانے
ایسے بیمار کا علاج ہی کیا
درد کو اپنے جو دوا جانے
بات وہ کیا کہ جس کا چرچا ہو
راز وہ کیا جو دوسرا جانے
لذتیں اس کی ہم سے پوچھے کوئی
عشق کا کوئی کیا مزا جانے
اس سے کیا ہو نباہ کی امید
حرف مطلب کو جو گلہ جانے
اب وہ اگلی سی بات اس کی نہیں
اسے کیا کر دیا خدا جانے
میں نے دل لطفؔ اس کو دے ہی دیا
مجھے کیا ہو گیا خدا جانے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.