میرے غم کی حقیقت کا زمانہ راز داں کیوں ہو
میرے غم کی حقیقت کا زمانہ راز داں کیوں ہو
عبدالمجید درد بھوپالی
MORE BYعبدالمجید درد بھوپالی
میرے غم کی حقیقت کا زمانہ راز داں کیوں ہو
نہاں ہے راز جو دل میں وہ اشکوں سے عیاں کیوں ہو
سکون مستقل کیوں ہو نشاط جاوداں کیوں ہو
جو دل میں درد ہے وہ باعث تسکین جاں کیوں ہو
چمن میں جس طرف دیکھو نشیمن ہی نشیمن ہیں
ٹھکانا برق کا میری ہی شاخ آشیاں کیوں ہو
زمیں ان کی زماں ان کا مکاں و لا مکاں ان کا
تو اے ناصح جبیں سائی کو قید آستاں کیوں ہو
چمن کی پاسبانی میں لہو ہم نے بہایا ہے
ہمارے سامنے درہم نظام گلستاں کیوں ہو
پرستار تجلی ہوں وفادار محبت ہوں
میں اس سے کیوں کروں شکوہ وہ مجھ پر مہرباں کیوں ہو
رہ ہستی کے پیچ و خم سے ہم اے دردؔ واقف ہیں
بھٹک جائے جو منزل سے ہمارا کارواں کیوں ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.