میرے ہم سایے کو مجھ سے جی چرانا آ گیا
میرے ہم سایے کو مجھ سے جی چرانا آ گیا
جب میں اس کے سامنے جیسا تھا ویسا آ گیا
مطمئن تھا پورے گھر میں روشنی بھر دوں گا آج
پہلا دیپک ہی جلا اور خود کا سایا آ گیا
پھر بتاؤں گا سبھی کو سر جھکانے کا ہنر
پہلے خود حیران ہو لوں یہ مجھے کیا آ گیا
چھونے کی ضد میں اسے محسوس کر پایا نہیں
پیاس ہی لے کر گیا تھا اور پیاسا آ گیا
کیا اندھیرا مٹ گیا سب نے فقط پوچھا یہی
کب کسی کو تھی تسلی دیپ زندہ آ گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.