میرے ہونے کا مجھے پہلے یقیں ہونے دے
میرے ہونے کا مجھے پہلے یقیں ہونے دے
پھر عدم کا تو مجھے تخت نشیں ہونے دے
ورنہ یہ بات عبادت کی رہے گی تشنہ
پہلے تسلیم کے قابل یہ جبیں ہونے دے
تو مجھے جلوہ دکھا اپنا مرے سامنے آ
حشر موسیٰ کی طرح بعد ازیں ہونے دے
میں تری ذات کا حصہ تو نہیں ہوں پھر بھی
میرے مولیٰ تو مجھے عرش نشیں ہونے دے
تیرا اثبات مکمل تبھی ہوگا مجھ میں
پہلے اندر تو مرے ایک نہیں ہونے دے
خلق اب ساری تری دادرسی کو ترسے
کل جو کرنا ہے تجھے آج یہیں ہونے دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.