میرے الزام سب زمانے پر
میرے الزام سب زمانے پر
وہ نہیں ہے مرے نشانے پر
پتھروں سے بھی عشق ہوتا ہے
میں نے جانا یہ تجھ کو پانے پر
ایک بادل بہت ہی رویا تھا
ایک دریا کے سوکھ جانے پر
مجھ کو آسان تھا رلا دینا
دقتیں آئیں گی ہنسانے پر
وقت کی قید میں رہا اتنا
پنچھی اڑتا نہیں اڑانے پر
کس طرح کا حساب ہے عاقبؔ
عشق بڑھتا ہے کیوں گھٹانے پر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.