میرے خط کا جواب بھیجیں گے
میرے خط کا جواب بھیجیں گے
کچھ تو عالی جناب بھیجیں گے
کیا عذاب و ثواب بھیجیں گے
کچھ تو عزت مآب بھیجیں گے
تم ہمیں بھی گلاب بھیجو نا
ہم تمہیں بھی جناب بھیجیں گے
کچھ محبت بھرے سوال کرو
تم کو ان کا جواب بھیجیں گے
اپنی آنکھیں کھلی ہوئی رکھنا
کچھ سہانے سے خواب بھیجیں گے
اس نے بھیجا ہے جنگ نامہ ہمیں
ہم غزل کی کتاب بھیجیں گے
تم ہمارا حساب کر دینا
کچھ پرانا حساب بھیجیں گے
تم اسے مسکرا کے رکھ لینا
ہم تمہیں ماہتاب بھیجیں گے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.