Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

میرے کوچہ سے تجلی کو چراتے ہوئے لوگ

اویس سید

میرے کوچہ سے تجلی کو چراتے ہوئے لوگ

اویس سید

MORE BYاویس سید

    میرے کوچہ سے تجلی کو چراتے ہوئے لوگ

    ظلمت شب تری تاثیر بڑھاتے ہوئے لوگ

    لیے بیٹھے ہیں تصور میں کوئی گہرا نشاں

    سرخ الفاظ سے تصویر بناتے ہوئے لوگ

    تیری گلیوں میں اکیلا ہی رہا تھا لیکن

    اب نہیں دیکھتے مجھ کو یہاں آتے ہوئے لوگ

    جن کی قبروں پہ کبھی فاتحہ پڑھتا نہیں میں

    میرے ماضی کا وہی قصہ سناتے ہوئے لوگ

    میرے جیسوں کو تو بازار میں آنے نہ دیا

    راستہ تیرے تعاقب میں سجاتے ہوئے لوگ

    حافظہ میرا سیہ رات کے مانند ہوا

    اب مجھے یاد نہیں چاند دکھاتے ہوئے لوگ

    یہ جو قاتل ہیں ترے ان کی تو چل خیر نہیں

    پر ترے نام سے ہنگامہ اٹھاتے ہوئے لوگ

    نیند دیوار پہ لٹکا کے رکھی ہے سیدؔ

    اور بستر پہ ہیں خوابوں کو نچاتے ہوئے لوگ

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے