میرے لفظوں پر نہ جا آرائش گفتار دیکھ
میرے لفظوں پر نہ جا آرائش گفتار دیکھ
روشنی کیا دیکھتا ہے شعلۂ افکار دیکھ
بے سبب ہے خار و خس پر ہی نظر رکھنے کی بات
دعوت نظارگی دیتا ہوا گل زار دیکھ
اب تو اس گھر کے لئے تازہ ہوا کے ساتھ ساتھ
روشنی بھی لائے گی گرتی ہوئی دیوار دیکھ
اس کھنڈر پر اک نئی بستی بسائی جائے گی
دیکھ مت آثار کا منظر پس آثار دیکھ
ہر گھڑی کی سادگی سے کام چل سکتا نہیں
مصلحت سے ڈال دیتے ہیں کبھی تلوار دیکھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.