میرے موتی ہیں خذف خاک ہے میرا سونا
میرے موتی ہیں خذف خاک ہے میرا سونا
میری تحریر کو آیا نہ قصیدہ ہونا
کب تلک سانپ کے پہرے کا تماشا اے دل
میرا گھر ہے مرے اجداد کا چاندی سونا
آخری داؤ لگانے کی گھڑی آ پہنچی
بس بہت کھیل چکے کھیل یہ پانا کھونا
میں خداؤں کی صفوں کے ہوں مقابل تنہا
دیکھ لے میرے خدا یہ مرا بندہ ہونا
اشک دریا سے یہ سیراب ہے پھر بھی خالی
میرے مالک مری مٹی میں تحمل ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.