میرے ترے ملنے کا کچھ اسلوب نہیں ہے
میرے ترے ملنے کا کچھ اسلوب نہیں ہے
جز گریہ کوئی چارۂ مرغوب نہیں ہے
رو رو کے میں کہتا ہوں تو ہنس ہنس نہیں سنتا
شوخی تری اے یار نپت خوب نہیں ہے
روتا رہا میں ہنستے ہی دل لے گیا میرا
یہ شوخ نپت شوخ ہے محجوب نہیں ہے
درباں مجھے کیوں در سے نکالے ہے شب و روز
جز اس کے کوئی اپنا تو مرغوب نہیں ہے
یاقوت و گہر کوٹ کے آپس میں بھرے ہیں
واللہ کہ تری چشم پر آشوب نہیں ہے
ناصح کی سنے کون حکایات نصائح
مغز اس کا نپت خشک ہے مرطوب نہیں ہے
سنتے تھے کہ بد خو ہے علیؔ وہ بت کافر
دیکھا تو کوئی اس سے خوش اسلوب نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.