میری آہوں میں اثر ہو یہ ضروری تو نہیں
میری آہوں میں اثر ہو یہ ضروری تو نہیں
درد کی سب کو خبر ہو یہ ضروری تو نہیں
عشق تسلیم مگر تاج محل کے جیسا
ہر کسی شخص کا گھر ہو یہ ضروری تو نہیں
سب کی نظروں کے مقابل نہیں جلوے تیرے
سب کو معراج نظر ہو یہ ضروری تو نہیں
ہر کسی کا تو مقدر نہیں ہوتے آنسو
آنکھ ہر ایک کی تر ہو یہ ضروری تو نہیں
کچھ نہیں ہے مری نظروں میں یہ دنیا محسنؔ
اس کا احساں مرے سر ہو یہ ضروری تو نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.