میری آنکھوں میں جھجکتے ہوئے خوابوں جیسا
میری آنکھوں میں جھجکتے ہوئے خوابوں جیسا
کون ہے عکس یہ کس کا ہے حجابوں جیسا
گفتگو اس کی محبت کی عبارت جیسے
زاویہ اس کے لبوں کا ہے کتابوں جیسا
جو بھی سنتا ہے وہی ہوش گنوا دیتا ہے
اس کا انداز تکلم ہے ربابوں جیسا
آج سورج کی طرح ہے سر منظر روشن
میری آنکھوں میں جو اک شخص تھا خوابوں جیسا
اس کے عارض پہ ہے اک موج حجابوں جیسی
اس کی آنکھوں میں ہے اک رنگ شرابوں جیسا
مہکا مہکا سا یہ ماحول بتاتا ہے خطیبؔ
انجمن میں کوئی چہرہ ہے گلابوں جیسا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.