میری آنکھوں سے خواب لے کے گیا
میری آنکھوں سے خواب لے کے گیا
نیند بھی مہتاب لے کے گیا
چھوڑ کر تیرگی میں کیوں مجھ کو
وہ مرا آفتاب لے کے گیا
میں نے غیبت جو کی تھی اس کی کبھی
بدلے میرا ثواب لے کے گیا
دے کے مجھ کو وہ ہجر کی راتیں
میرا حسن شباب لے کے گیا
مجھ کو خنجر دکھا کے وہ احمدؔ
میرے دل کی کتاب لے کے گیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.