میری آشفتہ طبیعت کا سبب جانتے ہیں
میری آشفتہ طبیعت کا سبب جانتے ہیں
مجھ کو کچھ لوگ ترے نام سے اب جانتے ہیں
اب بھی منسوب ہے وہ نام مرے نام کے ساتھ
اب بھی کچھ لوگ اسے میرے سبب جانتے ہیں
تو کہ نظروں سے ہی کر دیتا ہے سب کو اچھا
تیرے بیمار کہاں کوئی مطب جانتے ہیں
علم و حکمت میں فضیلت کا ہے دعویٰ جھوٹا
جتنا تم جانتے ہو اتنا تو سب جانتے ہیں
جن کی حرکت پہ جہالت کا گماں ہوتا ہے
ان کا دعویٰ ہے کہ وہ لوگ ادب جانتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.