میری بستی میں شوالہ بھی نہیں ہے کوئی
میری بستی میں شوالہ بھی نہیں ہے کوئی
خواہ مخواہ پوجنے والا بھی نہیں ہے کوئی
روئیے دل کو جگر پیٹئے کچھ بھی کیجے
حال دل پوچھنے والا بھی نہیں ہے کوئی
آپ منزل پہ پہنچ آئے ہیں مجھ سے پہلے
آپ کے پاؤں میں چھالا بھی نہیں ہے کوئی
یوں مسلسل مجھے غدار نہ کہتے جائیں
آپ کے پاس حوالہ بھی نہیں ہے کوئی
ہم نمک خوار تو اردو کے ہیں عمرانؔ مگر
گھر میں اردو کا رسالہ بھی نہیں ہے کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.