میری منزل کا راستا مجھ کو
میری منزل کا راستا مجھ کو
ایک پنچھی دکھا رہا مجھ کو
اس نگر سے کیا جدا مجھ کو
کوئی اپنا نہیں رہا مجھ کو
تیرے پہلو سے خوب بھٹکایا
میری قسمت نے جا بہ جا مجھ کو
حادثہ یہ بھی کچھ جدا سا ہے
بجھتا دیپک جلا رہا مجھ کو
ایک رشتہ تباہ کر ڈالا
شک کی دیمک نے کھا لیا مجھ کو
اب بھنور میں کھلا یہ آکر کے
لے کے ڈوبے گا نا خدا مجھ کو
بعد جانے کے آپ کے ملتا
ہو بہ ہو کوئی آپ سا مجھ کو
ہائے پہچانتا نہیں سوہلؔ
اب تو گھر کا بھی آئنہ مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.