میری نظروں کا انتخاب ہو تم
میری نظروں کا انتخاب ہو تم
عشق کی آخری کتاب ہو تم
تم کو دیکھوں تو ایسا لگتا ہے
جیسے کھلتا ہوا گلاب ہو تم
جس کو پڑھ کر گھٹن نہیں ہوتی
یار وہ دل نشیں نصاب ہو تم
دل میں جتنے سوال اٹھے تھے
ان سوالات کے جواب ہو تم
دیکھ کر چاند تم کو شرمائے
حسن سے اتنا فیضیاب ہو تم
کیا ہی کہنا ہے اس کی قسمت کا
جس کسی کو بھی دستیاب ہو تم
جو بھی ملتا ہے مجھ سے اے اشرفؔ
بس یہ کہتا ہے کامیاب ہو تم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.