میری نظروں میں عطا کی ہے تری صورت مجھے
میری نظروں میں عطا کی ہے تری صورت مجھے
مل گئی ہے دو جہاں کے حسن کی مورت مجھے
تیرے رخ کی روشنی نے مجھ پہ وہ چھڑکا ہے نور
وصل ہی اب وصل لگتی ہے تری فرقت مجھے
کوئی ایسی کیفیت کو نام کچھ دیتا پھرے
عالم الفت نے بخشی ہے نئی عظمت مجھے
کوئی کہتا ہے محبت سے ہے توہین حیات
اس کے دم سے ہے عنایت کس قدر عزت مجھے
مسکرا کر اس سے اکثر دور ہو جاتا ہوں میں
تا قیامت ڈھونڈھتی رہ جائے گی شہرت مجھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.