میری قسمت کا بلندی پہ ستارہ ہوتا
میری قسمت کا بلندی پہ ستارہ ہوتا
اپنا کہہ کر جو مجھے تم نے پکارا ہوتا
ایک دوجے پہ اگر ہوتا بھروسہ ہم کو
فاصلہ آج ہمارا نہ تمہارا ہوتا
قید سے اپنی کبھی میں نہیں باہر آتا
نام لے کر نہ اگر مجھ کو پکارا ہوتا
میری مٹی یوں ہی مٹی میں ہی رہنے دیتے
کاش تم نے نہ مجھے پھر سے سنوارا ہوتا
ہوش آیا تو وہی نام ترا لب پر تھا
کاش ہونٹوں پہ ترے نام ہمارا ہوتا
جستجو تیری لیے پھرتی نہ صحرا صحرا
میری بستی میں اگر تیرا نظارہ ہوتا
میرے آنسو در رسوائی پہ جاتے ہی نہیں
تیرے شانے کا اگر مجھ کو سہارا ہوتا
شاہؔ صاحب نہ دو آواز یہ سب پتھر ہیں
کوئی ہمدرد جو ہوتا تو ہمارا ہوتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.