میری سانسوں میں گھٹن چھوڑ کے جا سکتے ہو
میری سانسوں میں گھٹن چھوڑ کے جا سکتے ہو
تم مجھے عہد شکن چھوڑ کے جا سکتے ہو
اپنی یادوں میں مگن چھوڑ کے جا سکتے ہو
تم ہمیں تنہا سجن چھوڑ کے جا سکتے ہو
جوجھنے کی مجھے عادت ہے پریشانی سے
میرے ماتھے پہ شکن چھوڑ کے جا سکتے ہو
لوٹنے کا کبھی اپنا مجھے وعدہ دو تو
تم جدائی کی چبھن چھوڑ کے جا سکتے ہو
کیا مری ڈائری کے صفحوں پہ جاتے جاتے
دولت شعر و سخن چھوڑ کے جا سکتے ہو
اپنے ہونٹوں سے مرے ہونٹوں پہ کیا جان جاں
ایک میٹھی سی چھون چھوڑ کے جا سکتے ہو
عشق اور فرض میں گر ایک ہی چننا ہو امتؔ
تو ادھورا یہ ملن چھوڑ کے جا سکتے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.