مل جائے اماں دنیا میں پل بھر نہیں لگتا
مل جائے اماں دنیا میں پل بھر نہیں لگتا
پا جائیں سکوں دائمی مر کر نہیں لگتا
پانی کی طلب لائی کہاں سے یہ کہاں پہ
صحرا سا تو لگتا ہے یہ ساگر نہیں لگتا
اس کوچۂ دلبر میں یہ کیا خاک اڑی ہے
وہ تو نہیں اس کا کوئی ہمسر نہیں لگتا
اک روز نہ مل پائیں گزارا نہیں ہوتا
ہر روز ہی ملتے ہیں یہ مل کر نہیں لگتا
ہر دن کی طرح دن بھی یہ کاٹے سے کٹے گا
یہ شب بھی گزر جائے گی اکثر نہیں لگتا
کچھ دن سے عجب بے کلی گھیرے ہے تصور
کچھ دن سے مجھے اپنا ہی گھر گھر نہیں لگتا
- کتاب : Pakistani Adab (Pg. 393)
- Author : Dr. Rashid Amjad
- مطبع : Pakistan Academy of Letters, Islambad, Pakistan (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.